مسلح افراد نےپاک فوج کےاہلکار کےگھرپردھاوابول دیا

0
168
مسلح افراد نےپاک فوج کےاہلکار کےگھرپردھاوابول دیا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاک فوج کے ایک افسر کے کمرے کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

لکی مروت کے تھانہ ڈاڈی والا کی حدود میں گاؤں کیچی قمر میں 20 نامعلوم مسلح افراد نے نائیک محمد اقبال کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

نامعلوم مسلح افراد اہلکار کے گھر میں داخل ہوئے اور انکے پرائیویٹ کمرے کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ نائیک محمد اقبال کے اہل خانہ بارودی مواد کے دھماکے میں محفوظ رہے۔

Leave a reply