ہائی وے پر اچانک درجنوں گاڑیاں پنکچر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

0
141
ہائی وے پر اچانک درجنوں گاڑیاں پنکچر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں ایک ہی وقت میں اچانک پنکچر ہو گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعہ ہائی وے پر پیش آیا، ممبئی ناگپور سمرودھی ہائی وے پر لوہے کے بورڈ کے اوپر سے گزرنے کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں پنکچر ہوگئیں۔

رات گئے اچانک پیش آنے والے واقعے کے باعث ہائی وے پر متاثرہ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

واقعہ 29 دسمبر کی رات 10 بجے کے قریب پیش آیا جس سے کئی چھوٹی گاڑیاں اور بڑے ٹرک متاثر ہوئے جس کے باعث شاہراہ پر کافی دور تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

Leave a reply