افسوسناک واقعہ: دھند کے باعث کار نالے میں گر گئی

0
164
افسوسناک واقعہ: دھند کے باعث کار نالے میں گر گئی

ہاٹ لائن نیوز : دھند کے باعث کار نالے میں گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔

کار میں خواتین اور ایک سالہ بچی سمیت 5 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے رات گئے آپریشن کے دوران ایک سالہ حرمین کی لاش نکال لی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زندہ بچ جانےوالوں کی تلاش شروع کردی اور متاثرین کی مدد کی۔ متعلقہ حکام نے عوام سے دھند کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply