بس حادثہ: 10 افراد ہلاک 7 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع اٹک میں موٹروے ایم 14 فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، بس میانوالی سے راولپنڈی جارہی تھی۔









