سعودی شہری کےگھرسےلاکھوں روپےکی چوری

0
166
سعودی شہری کےگھرسےلاکھوں روپےکی چوری

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، چوروں نے سعودی شہری کے گھر کا صفایا کر دیا۔

پولیس کیمطابق مناواں ابوبکر بلاک کا رہائشی چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا، عتیق الرحمان اہل خانہ کے ہمراہ سیالکوٹ میں اپنے رشتہ داروں کے گھر دعوت کے لیے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عتیق الرحمان کے گھر سے 50 تولے سونا، راڈو گھڑیاں، قیمتی موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کو بتایا گیا کہ نامعلوم چوروں نے الماریوں کی کھڑکیوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

مدعی عتیق الرحمان کی درخواست پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Leave a reply