میکا سنگھ نے اننت خاندان سے شکوہ کرڈالا

0
190
میکا سنگھ نے اننت خاندان سے شکوہ کرڈالا

ہاٹ لائن نیوز : ایک انٹرویو میں گلوکار میکا سنگھ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا، انہوں نے برملا اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

گلوکار نے کہا کہ میں اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے گیا تھا، انہوں نے بہت سارے پیسے سب میں تقسیم کیے، کچھ مجھے بھی دئیے ، لیکن میں ناراض ہوں کہ مجھے وہ گھڑی نہیں ملی جو سب کو ملی ، یہ قریبی لوگوں کو دیا گیا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل میں نے ایک امریکی کنسرٹ میں شرکت کی تھی جہاں مجھے سونے کی چین اور گھڑی تحفے کے طور پر دی گئی تھی جس کی مجھے امید نہیں تھی لیکن امبانیوں سے مجھے امید تھی کہ مجھے کچھ ملے گا۔ تو اننت بھائی، میں جب بھی آپ کے گھر آؤں گا، آپ جو چاہیں گے مجھےدےدیجیے گا۔

Leave a reply