رائتہ کا مزہ دوبالا کرنےکےزبردست اور آسان طریقے

0
198
رائتہ کا مزہ دوبالا کرنےکےزبردست اور آسان طریقے

ہاٹ لائن نیوز : گرمی ہو یا سردی، رائتہ کیساتھ کھایا جائے تو پورے کھانے کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ چاہے وہ گھر کا بنا ہوا اسپیشل پیلاؤہویا بریانی ہو یا سادہ پراٹھا، مصالحہ دار رائتہ کھانے میں جو ذائقہ لاتا ہے وہ لاجواب ہے۔

رائتہ بنانا بہت آسان ہے۔ جسے مختلف سبزیوں اور پھلوں کو ملا کر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کا خاص تڑکا ذائقے کو بڑھاتا ہے۔ مصالحے کے بغیر رائتہ کو وہ ذائقہ اور رنگ نہیں ملتا جسکے لیے لوگ دیوانہ ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ کھیرے کے رائتہ میں منفرد ذائقہ شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز ڈال سکتے ہیں۔ ایک برتن میں مکھن یا سرسوں کا تیل لیں۔ اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ٹماٹر ڈالیں، اگر آپ چاہیں تو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں بھی ڈال سکتے ہیں۔ جب وہ ہلکے پک جائیں تو ان میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔ اب اس تڑکے کو فوراً اپنے رائتہ میں شامل کر لیں۔ اس طرح آپ کا سادہ رائتہ بھی مزیدار ہو جائیگا۔

Leave a reply