پاکستانی اداکار کے کرینہ کے بارے میں بیان نے بھارتیوں کو ناراض کر دیا

0
210
پاکستانی اداکار کے کرینہ کے بارے میں بیان نے بھارتیوں کو ناراض کر دیا

ہاٹ لائن نیوز: پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کے بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کی عمر پر تبصرہ نے سوشل میڈیا صارفین کو برہم کردیا۔

ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز کیساتھ ایک حالیہ تقریب میں ایک خاتون مداح نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

مداح کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ خاقان بالی ووڈ کی سپراسٹار کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔ خاتون کی خواہش سن کر میزبان تابش ہاشمی چپ نہ رہ سکے اور اداکار سے کہا کہ آپ کرینہ سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں اور آپ انکی فیملی لگتےہیں۔

یہ سن کر خاقان شاہنواز مسکرائے اور کہا کرینہ جی بہت بوڑھی ہو گئی ہیں، میں انکے بیٹے کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

تاہم اداکار کیجانب سے کرینہ کے بارے میں کہے گئے ان جملوں نے نہ صرف بھارتی سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو بھی ناراض کیا۔

Leave a reply