بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان توڑنے والوں کو جوتوں کا ہار پہنایا

0
170
بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان توڑنے والوں کو جوتوں کا ہار پہنایا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے رہنما عبدالحئی کانو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بنگلہ دیشی لوگوں نے انہیں جوتوں کے ہار پہنائے ہیں۔ ویڈیو کومختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کے علاقے کومیلا میں اسوقت پیش آیا جب عبدالحئی کانو بنگلہ دیشی افراد کے ہتھے چڑھ گیا۔

عوامی لیگ کے ایکس ہینڈل پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص کو عبدالحئی کانو کو گھر چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ وہ کومیلا کا پورا علاقہ چھوڑ دیں۔

Leave a reply