ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سےٹکراگیا، 4 افرادہلاک

ہاٹ لائن نیوز : جنوب مغربی ترکی میں مریضوں کو لیجانے والا ایک ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
وزارت صحت کیمطابق، ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور طبی عملے کا ایک رکن سوار تھا جب اس نے موگلا کے اسپتال سے ٹیک آف کیا۔
رپورٹ کیمطابق موگلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شدید دھند میں زمین پر گرنے سے پہلے ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے ہسپتال کے اندر یا زمین پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثے کیوجہ کیا ہے۔








