یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : نئے سال کی آمد کے موقع پر حکومت نے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی افرادی قوت اور اماتائزیشن کی وزارت نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری 2025 ءبروز بدھ کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں فیڈرل اتھارٹی فار پبلک ہیومن ریسورسزنے اعلان کیا ہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو سرکاری ملازمین کے لیے نئے سال کی خوشی میں عام تعطیل ہوگی۔
وفاقی اتھارٹی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور تصدیق کی کہ جمعرات 2 جنوری 2025ء سے سرکاری دفاتر دوبارہ کھلیں گے۔









