ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جانبحق ہوگیا

0
191
ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جانبحق ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے بنارس پل پر ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی، 35 سالہ جمال کی شادی دو ہفتے بعد ہونی تھی۔

بنارس فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ متوفی کے گھر میں اسکی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ جمال خان نئے ماڈل کی 125 کی موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے جانبحق ہو گیا، ڈاکو مقتول کی نئے ماڈل کی موٹرسائیکل چوری کر کے جائے وقوعہ پر اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول کا تعلق سوات سے تھا اور وہ پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

Leave a reply