نوشہرہ میں پی ٹی آئی ایم این اے نے گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہاں موجود پیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور زبردستی بجلی آن کردی۔
ایم این اے نے گرڈ سٹیشن میں گھس کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا اور اہلکاروں کو زدوکوب کیا۔ اس دوران انہوں نے میز پر رکھے کاغذات بھی پھاڑ ڈالے۔
پیسکو حکام نے واقعے کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔









