
ہاٹ لائن نیوز : عباس اشرف اعوان سینئر اداکار عمران اشرف کے بھائی اور ایک محنتی پاکستانی اداکار ہیں ،فی الحال مداح ہم ٹی وی ڈرامہ سیریل “وہ زندہ سی” میں انکی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں۔
عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف اعوان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مشہور شخصیت کے بھائی ہونےکے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بات کی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران اشرف کے بھائی نے کہا کہ مشہور شخصیت کے بہن بھائی ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ میں اپنے کام کیوجہ سے ایک غیر معمولی اداکار سمجھا جاتا ہوں۔ جبکہ مشہور اداکار کے بھائی ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا نام ہوتا ہے اور ان کے نام سے مجھے کام مل جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی میں اپنے تمام پروجیکٹس کے لیے آڈیشن دیتا ہوں۔









