مسلمانوں سے نفرت، بھارت میں بریانی پر پابندی

0
169
مسلمانوں سے نفرت، بھارت میں بریانی پر پابندی

ہاٹ لائن نیوز : مسلمانوں سے نفرت میں بی جے پی لیڈر نے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے کہا کہ ہندو علاقے میں کسی مسلمان کو بریانی بیچنے اور کھانے کیلیے دکان نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں بی جے پی کی ایک خاتون رہنما نے مسلم دکانداروں کو ہندوؤں کے علاقے رام گنگا وہار سے دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ خاتون رہنما کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مقامی سطح پر سیاست کرنیوالی خاتون بی جے پی لیڈر سنیتا شرما نے یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے۔ ویڈیو میں، وہ اپنے ہاتھ میں مائیکروفون لے کر مسلمان دکانداروں کو دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا، جو رام گنگا وہار علاقے میں گوشت بیچ رہے تھے۔ جبکہ سبزیوں کی دکانیں کھلی ہیں۔

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی لیڈر سنیتا شرما وہاں پہنچیں اور مسلمانوں کو ہندو علاقوں میں دکانیں کھولنے سے منع کرتی نظر آئیں۔

اس نے کہا کہ میں حملہ کروں گی، کچھ بھی ہو جائے، یہاں بریانی کی دکانیں کھل رہی ہیں۔ حد ہو گئی ہے، ہندوؤں کے علاقے میں مسلمان بریانی کی دکانیں کھول رہے ہیں، کان کھول کر سن لیں، دکانیں فوری خالی کر دیں۔

Leave a reply