افغان طالبان کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : روسی پارلیمنٹ ڈوما نے افغان طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق روسی پارلیمنٹ سےنئے قانون کی منظوری کے بعدروسی عدالت طالبان پرسےپابندی ہٹانےکی مجاز ہوجائیگی۔
روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیاہواتھا۔ روس نے 2003 میں باضابطہ طور پر افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔








