ویڈیو وائرل کرنے کے لیے دھماکہ کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

0
206
ویڈیو وائرل کرنے کے لیے دھماکہ کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی یوٹیوبر این ایم پرتھاپ جو ‘ڈرون پرتاپ’ کے نام سے مشہور ہیں، نے مبینہ طور پر کرناٹک میں سوڈیم کیمیکل کا استعمال کرتے ہوئے ایک فارم کے تالاب میں دھماکہ کیا، جس کے بعد اس نے ایک ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور بھارتی یوٹیوب کو گرفتار کرلیا۔

پرتھاپ سےعدالت میں پوچھا گیا کہ اسنے یہ دھماکا کیوں کیا؟ تو اسنےجواب دیا کہ یہ دھماکہ یوٹیوب ویڈیو کیلیے سائنسی تجربہ تھا۔ جبکہ اس نے بعد میں ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی۔

Leave a reply