ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ17ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
194
ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ17ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہاٹ لائن : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن ریکارڈ سازی کے بعد، 100 انڈیکس آج 117,000 کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 7سو66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 116 ہزار 936 تک پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی آئی اور 64 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ انڈیکس 117,000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

Leave a reply