سمندری طوفان کی زدمیں آ کر آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا

0
172
سمندری طوفان کی زدمیں آ کر آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز: بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے دو آئل ٹینکرز طوفان کی زد میں آ گئے۔ طوفان سے ایک ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک جب کہ بارہ کو بچالیا گیا۔

دونوں ٹینکرز میں 4 ہزار 200 ٹن تیل تھا، ٹوٹے ہوئے ٹینکر سے تیل کا اخراج بھی شروع ہوگیا ہے، تیل کا بہاؤ روکنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

طوفان کی زد میں آنے والا دوسرا ٹینکر بھی بری طرح تباہ ہوا اور اس میں 14 افراد سوار تھے۔

Leave a reply