پولیس کا کارنامہ، سگریٹ سےبھراٹرک ڈرائیورسمیت اغوا

0
163
پولیس کا کارنامہ، سگریٹ سےبھراٹرک ڈرائیورسمیت اغوا

ہاٹ لائن نیوز : نوابشاہ کے تھانہ بچل پور نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹوں سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیونے تھانہ تحصیل نواب شاہ میں ایس ایچ او بچلپور تھانہ صادق وگن، ہیڈمحرر ماجد میر جٹ، ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس پی تنویر تنیونے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم ایس ایچ او فرار ہو گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ ٹرک ڈرائیور کے بیٹے صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a reply