منشیات فروشوں کی فائرنگ سےایس ایچ اوشہیدجبکہ ملزم ہلاک

0
201
منشیات فروشوں کی فائرنگ سےایس ایچ اوشہیدجبکہ ملزم ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : مینگورہ، سوات، خیبرپختونخوا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک پولیس انسپکٹر شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

سوات کے تھانہ بنڑ کی حدود میں پیپلز چوک اباسین مارکیٹ کے قریب منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تھانہ مینگلور کے ایس ایچ او انسپکٹر رحیم خان شہید ہوگئے۔

فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل عطا اللہ شاہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a reply