عمران خان جاں بحق کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لیکر جائیں گے

0
307
عمران خان جاں بحق کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لیکر جائیں گے

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں جانبحق ہونیوالے کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر لیکر جائیں گے۔

پیر کی شب عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ہونیوالی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جانبحق ہونے والوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر لے جایا جائیگا۔

پوسٹ میں سپریم کورٹ سے “تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار عدالتی کمیشن تشکیل دینے” اور مبینہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مراسلہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے اور تمام اسپتالوں اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ کیاجائے تاکہ شواہد ضائع نہ ہوں۔

اس مراسلے میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں قرارداد پیش کرنے کیساتھ ساتھ تحریک انصاف کےکارکنوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اگلےمرحلے کی تیاری کریں۔

Leave a reply