بارہ کارکنوں کی ہلاکت کاثبوت دیں، خواجہ آصف کاچیلنج

0
113
بارہ کارکنوں کی ہلاکت کاثبوت دیں، خواجہ آصف کاچیلنج

ہاٹ لائن نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونیوالے پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی ہلاکت کے ثبوت دینے کاچیلنج کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا بیان سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ہزاروں نہیں بلکہ سینکڑوں ہلاکتوں کادعویٰ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے ٹی وی پر بیٹھ کر 278 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپ کے لوگ غزہ کے شہداء کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں، یہ آپ کی پارٹی کے جعلسازی، جھوٹ ، فراڈ کے کلچر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a reply