احتجاجی شرکاء کےلیےسی آئی اے کی عمارت ‘آئی نائن’ سب جیل قرار

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی عمارت آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا ہے جسکے بعد احتجاج میں زیر حراست افراد کواس میں قیدکیاجا سکتا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے بھی اسکا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ سی آئی اے کی عمارت کو قیدی ایکٹ 1894ءکے سیکشن 3 کے تحت سب جیل کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کیمطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار افراد کواس سب جیل میں رکھا جائیگا۔









