انڈے کھانےسے دماغی صحت پرکیااثرات ہوتےہیں؟

0
159
انڈے کھانےسے دماغی صحت پرکیااثرات ہوتےہیں؟

ہاٹ لائن نیوز: یہ بات امریکا میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنےآئی ہےکہ انڈے کھانے سے دماغی صحت کوفائدہ ہوتاہے جبکہ خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے مطالعے میں 890 مردوں اور عورتوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سےیہ پتا چلا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 2 سے 4 انڈے کھاتے ہیں انکے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

محققین نے کہا کہ نتائج سےیہ بھی پتہ چلتا ہے کہ غذائی کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کےباوجود انڈے صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

Leave a reply