ایلون مسک کی دولت348ارب ڈالرتک پہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز: ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 347.8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ انکی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے ہواہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ کی جیت کےبعدایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2021ء میں ایلون مسک کی دولت 340ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو ایک ریکارڈتھا۔
لیکن اب انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 53 سالہ ایلون مسک اب بھی دنیا کے واحد شخص ہیں جن کی دولت 300ارب ڈالر سےتجاوزکر چکی ہے۔









