ٹیم آف دی ایئرکااعلان

0
63

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 کی مردوں کی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کپتان سمیت 6 کھلاڑی بھارت کے ہیں۔

روہت شرما کے علاوہ شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا کو بھی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی سال کی بہترین ٹیم کا حصہ ہیں۔

Leave a reply