علیزے سلطان اور فیروز خان کے ایک دوسرے پروار

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے نام لیے بغیر فیروز خان اور انکی موجودہ اہلیہ پر تیر برسا دیے۔
علیزے سلطان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بامعنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جو کئی پیجز پر وائرل ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں، علیزے نے اداکار اور انکے اہل خانہ کا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے ان پر دکھاوے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا، “اور جب بچے بیمار ہوتے ہیں تو وہ انہیں میرےدروازے پرچھوڑ کربھاگ جاتےہیں۔”
ایسا لگتا ہے کہ علیزے سلطان نے فیروز اور انکے خاندان کا مذاق اڑایا ہے کیونکہ علیزے سلطان کا یہ مطلب ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیروز خان کی اہلیہ نے گزشتہ روز فاطمہ کیساتھ کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
ڈاکٹر زینب کیمطابق فاطمہ فیروز نے انکے کلینک کا دورہ کیا جہاں دونوں نے ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔
اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر زینب کے سوتیلے بچوں کیساتھ اچھے رویے پر انکی تعریف کر رہے تھے۔
تاہم علیزے کی اسٹوری وائرل ہونیکے بعد فیروز خان نے اپنےانسٹاگرام پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ایک معنی خیزپیغام لکھا۔
فیروز نے اپنی شیئر کی گئی تصویر پر لکھا، ‘توجہ چاہتی ہیں تواسٹاربنادوں ؟









