قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےخلاف سنگین دفعات کےمقدمات درج کیےجائیں گے

0
174
قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےخلاف سنگین دفعات کےمقدمات درج کیےجائیں گے

ہاٹ لائن نیوز : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاہےکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شرانگیزی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کا احتجاج، ریلی ،جلسہ ممنوع ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کا مقصد فساد کو روکنا ہے، قانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا، اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

آئی جی اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری کسی ہنگامہ آرائی یا غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

Leave a reply