ریلوے ملازمین نےاحتجاجاًٹرینوں کو روک دیا

ہاٹ لائن نیوز : ریلوے ملازمین نے احتجاجاً بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی تمام ٹرینوں کو اسٹیشن پر روک دیا۔
کوئٹہ سے راولپنڈی اور پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانیوالی بولان میل وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔ مسافر ٹرین کی چمن کے لیے روانگی بھی معطل کر دی گئی۔ متاثرہ ٹرینوں کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے ملازمین کے گھروں کی مسماری کے خلاف ریلوے یونینز نے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کیجانب سے رات کی تاریکی میں بلاجواز کارروائی کی گئی۔ اور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں یا خواتین کو کمروں میں قید کر دیا گیا ہے، معاملہ عدالت میں ہے اور چار دیواری گرانا ماورائے عدالت اقدام ہے۔









