ہنگو میں نجی بینک پر مسلح افراد کا دھاوا، منیجر اور کیشیئر اغوا

0
11
ہنگو میں نجی بینک پر مسلح افراد کا دھاوا، منیجر اور کیشیئر اغوا

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی بینک پر حملہ کر کے بینک منیجر اور کیشیئر کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ٹل کی حدود میں واقع علاقے دلن میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور وہاں موجود عملے کو یرغمال بنانے کے بعد منیجر وسیم آفریدی اور کیشیئر علاؤالدین کو اپنے ساتھ لے گئے۔

حملہ آوروں نے بینک کے سی سی ٹی وی کیمروں اور کمپیوٹرز کو بھی نقصان پہنچایا تاکہ ریکارڈ متاثر ہو سکے، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اورملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی جاری ہے۔

تاحال حملے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ سکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a reply