بہو کو زندہ جلانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےلیا

0
245
بہو کو زندہ جلانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےلیا

ہاٹ لائن نیوز : ساہیوال میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بیٹی کے سامنے بہو کو آگ لگا دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بچی کی ماں ام کلثوم کو اس کے سسرالیوں نے آگ لگا دی۔ ام کلثوم کا پوسٹ مارٹم ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کیا گیا، جس کے بعد ان کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی، میت کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مقتولہ کے آبائی گاؤں 145 نین ایل میں افسوسناک واقعہ پر اہل علاقہ غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے ورثاء کی درخواست پر دو خواتین سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

پولیس ترجمان کیمطابق ملزمان ضمانت قبل ازگرفتاری کرواچکےہیں،مقدمے کی شفاف تفتیش جاری ہے، تحقیقات سے جلد مکمل حقائق سامنے لائینگے۔

Leave a reply