بشریٰ بی بی کابیان پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سےڈیلیٹ

ہاٹ لائن نیوز : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ٹوئٹ کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہےجب انہیں ان کے بیان پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اس معاملے پر بشریٰ بی بی کے بیان سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکمران جماعت نے تبصروں پرانتہائی تشویش کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاہےکہ خان کی اہلیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی بیان دینے سے پہلے پارٹی سے مشورہ کریں۔ مزید یہ کہ وہ 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی “نمایاں کردار” ادا نہیں کرینگی۔









