چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 12 جوان شہید

0
950
چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 12 جوان شہید

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں خوارج سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 جوان شہید اور 6 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم خوارج چیک پوسٹ میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے بارود سے بھری گاڑی کو ناکام چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا تاہم دھماکے میں پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے، پاک فوج کے 10 جوان اور 2 جوان فرنٹیئر کانسٹیبلری تھے

Leave a reply