برطانیہ میں ہزاروں کسانوں نے دارالحکومت پردھاوابول دیا

0
159
برطانیہ میں ہزاروں کسانوں نے دارالحکومت پردھاوابول دیا

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں ہزاروں کسانوں نے لندن پر دھاوا بول دیا۔ کسانوں کی بڑی تعداد ٹریکٹر بھی لے کر آئی اور پارلیمنٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت سے ‘وراثتی ٹیکس’ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا خیال ہے کہ مذکورہ ٹیکس سے خاندانی کھیتوں اور خوراک کی پیداوار کو نقصان پہنچےگا۔

ناقدین نے اس ٹیکس کو “ٹریکٹر ٹیکس” کا نام دیا ہے، جسے حکومت کے حالیہ بجٹ میں فنڈز اکٹھا کرنیکےلیے متعارف کرایاگیا تھا۔ کسان ناراض ہیں اوریہ دعویٰ کرتےہیں کہ حکمران لیبرپارٹی دیہی برادریوں کو نہیں سمجھ رہی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا “کوئی کسان نہیں، خوراک نہیں، مستقبل نہیں” کسانوں کو نقصان پہنچانےوالس سٹارمر”، ۔ بگ بین کے قریب کچھ بچوں نے کھلونا ٹریکٹر چلا کر حصہ لیا۔

نئی پالیسی کے تحت 10 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ مالیت کا فارم وراثت میں حاصل کرنے والے کو 2026 سے 20 فی صد وراثت ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a reply