سابق کینیڈین فوجی افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار

0
184
سابق کینیڈین فوجی افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا کے سابق فوجی ڈیوڈ لاوری کو مبینہ طور پر طالبان نے افغانستان میں گرفتار کر لیا۔

ڈیوڈ لاوری، جو “کینیڈین ڈیو” کے نام سے مشہور ہیں، جنہوں نے کینیڈا کی فوج میں بطور سپاہی خدمات انجام دیں، مبینہ طور پر افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی ٹی وی نیشنل نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ڈیوڈ لاوری کو پیر کو کابل میں لینڈنگ کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ لاوری کابل میں ‘ریوین راے کنسلٹنگ سروسز’ کے نام سے ایک نجی سیکیورٹی فرم چلاتے ہیں۔ وہ برسوں سے افغانستان میں کام کر رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے اسے قید کر رکھا ہے تاہم اس کی صحیح جگہ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

Leave a reply