وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا

ہاٹ لائن نیوز : حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کیمطابق پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو سفری سہولیات مہیار کریگی۔
ترجمان مذہبی امور کیمطابق معاہدے پر دستخط گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں کیے گئے، سی ای او پی آئی اے اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نےمعاہدے پر دستخط کیے،سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئر لائنز سے بھی جلد معاہدے مکمل کیےجائیں گے۔
پی آئی اےکےسی ای او ایئروائس مارشل عامرحیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹر سیدعطاء الرحمان نےمعاہدےپردستخط کیے۔








