چائے والا ارشد خان کاشارک ٹینک پاکستان سے ایک کروڑ کا معاہدہ

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ارشد ‘چائے والا’ نے شارک ٹینک پاکستان میں ایک کروڑ کا بزنس کنٹریکٹ کر لیا ہے۔
ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری ذہانت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چند سال قبل ارشد خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ارشد نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چائے فروش ہونے سے لے کر کاروباری شخصیت بننے تک کا سفر طے کیا ہے۔
پاکستان میں “شارک ٹینک” کی ایک قسط میں، ارشد نے اپنی چائے کا برانڈ پیش کرکے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا۔









