لبنان پر اسرائیل کے حملے تیز، مزید 31 افراد شہید

0
211
لبنان پر اسرائیل کے حملے تیز، مزید 31 افراد شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید چوالیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غزہ میں شہداء کی کل تعداد 43 ہزار 552 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق طائر میں بمباری سے 7 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد باون ہو گئی۔

دوسری جانب شام کے شہروں حلب اور ادلب میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی شہر گلیلی پر 25 راکٹ فائر کیے۔

Leave a reply