
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں اسموگ کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر سموگ کے باعث المناک حادثہ پیش آیا جہاں سموگ کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
مرغیوں کی 2 گاڑیاں، ایک کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
رات گئے شروع ہونے والی دھند صبح تک جاری رہی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا۔









