
ہاٹ لائن نیوز : ہائی بلڈ پریشر اسوقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔ شریانیں جتنی تنگ ہونگی، بہاؤ اتنا ہی کم اور بلڈ پریشر زیادہ ہوگا۔
دنیا بھر میں ایک ارب 28 کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور اس بیماری سے فالج، ہارٹ اٹیک، گردے کی بیماری اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لیکن اس جان لیوا مرض سے بچنا بہت آسان ہے اور روزانہ صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ بات ایک نئی حالیہ طبی تحقیق میں سامنےآئی ہے۔









