
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حکم پر ایک ماہ سے بند ہونے والے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کو اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس میں کسی بھی سرکاری اہلکار کو کمرے الاٹ نہیں کیے جارہے، گھر کی بندش سے اب تک 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
4 اکتوبر کے بعد علی امین گنڈا پور نے گھر کو عارضی طور پر بند کر دیا جس کے باعث سرکاری اہلکار ہوٹلوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے ہوٹلوں میں قیام کے باعث ٹی اے دی اےکے بل بڑھنے لگے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں کل 75 کمرے ہیں اور فی کمرہ کرایہ 5500 روپے ہے۔








