ڈکیتی مزاحمت پر ریٹائرڈ سیکیورٹی اہلکار قتل

0
191
ڈکیتی مزاحمت پر ریٹائرڈ سیکیورٹی اہلکار قتل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ، جو ریٹائرڈ سیکیورٹی آفیسر (میجر) بتایا جاتا ہے، ہلاک ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔

کلفٹن تھانے کی حدود ڈیفنس فیز فائیو توحید کمرشل ایریا 26 اسٹریٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 43 سالہ محمد سعید ولد اللہ بخش کو مسلح ملزمان نے قتل کردیا۔ مقتول نجی سیکیورٹی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈکیتی مزاحمت کی گئی، مقتول محمد سعید اپنے ساتھی ملازم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بینک سے پانچ لاکھ روپے نکلواکرجا رہا تھا کہ بینک کے قریب پان کی دکان پر روکا تو دو موٹرسائیکل پر سوار چار ڈاکو موقع پر پہنچ گئے اور رقم چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں محمد سعید شدیدزخمی ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہا، زخمی محمد سعیدہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Leave a reply