اسٹیج اداکارہ کے شوہر سے 10 کلو کوکین برآمد

0
180
اسٹیج اداکارہ کے شوہر سے 10 کلو کوکین برآمد

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر سے پولیس نے تقریباً 10 کلو گرام کوکین برآمد کر لی ہے۔

سی آئی اے پولیس کیمطابق دو ماہ قبل نگار چوہدری کا شوہر عمار بٹ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ اداکارہ نگار چوہدری کےگھرسےمنشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمار بٹ 6 سال سے بیرون ملک قید تھا، چھاپے کے دوران اسٹیج اداکارہ کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نگار چوہدری کا شوہر جیل میں ہے اور مقدمہ چل رہا ہے، اداکارہ اپنے شوہر کو سزا سے بچانے کے لیے پولیس پر الزامات لگا رہی ہیں۔

سی آئی اے پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کے چھاپے کے دوران اداکارہ کے گھر سے منشیات سے بھرے بیگ قبضے میں لے لیے گئے، منشیات کے نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے جب کہ قانونی کارروائی ابھی جاری ہے۔

Leave a reply