کراچی : ناردرن بائی پاس سے زنجیروں میں بندھی لاش برآمد

0
222
کراچی : ناردرن بائی پاس سے زنجیروں میں بندھی لاش برآمد

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں منگھوپیرنادارن بائی پاس پر دعا ہوٹل کے قریب سے زنجیروں میں بندھی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 3 سے 4 دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ لاش نہر میں تیرتی ہوئی دعا ہوٹل کے مقام پر آگئی۔ لاش بظاہر ناقابل شناخت ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شناخت کے لیے لاش کا ڈی این اے کرایا جائیگا، پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کے محرکات سامنے آئیں گے۔

Leave a reply