بشریٰ بی بی زمان پارک سےاڈیالہ جیل پہنچ گئیں

0
164
بشریٰ بی بی زمان پارک سےاڈیالہ جیل پہنچ گئیں

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی چند روز لاہور میں قیام کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

بشریٰ بی بی نے لاہور میں اپنے دانتوں کا چیک اپ کرایا جس کے بعد وہ یہاں سےچلی گئیں۔ وہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ آئی ہیں۔ کے پی پولیس کمانڈوز انکی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے دانتوں میں انفیکشن ہے جس کا انہوں نے معائنہ کرایا۔ انہیں مسوڑھوں کے درد کی شکایت بھی ہے ۔

بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں قیام کے دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات یا کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

Leave a reply