مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ : بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

0
121
مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ : بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : مستونگ میں گرلز ہائی سکول سول ہسپتال چوک کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

پولیس کیمطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے، پولیس اہلکار اور راہگیر بھی شامل ہیں جب کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 22 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور زخمیوں میں زیادہ تر سکول کے بچے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس موبائل اور ایک رکشہ کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply