سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 پر پابندی عائد

0
152
سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 پر پابندی عائد

ہاٹ لائن نیوز : اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’ اور کارتک آریان اسٹارر ‘بھول بھولیاں3’ جمعہ کو ہندوستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں کے درمیان بڑا ٹکراؤ ہونیوالا ہے۔

دونوں فلموں کے پروڈیوسرز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی اپنی فلموں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ادھر ان فلموں پر بیرون ملک پابندی لگنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی تنازعہ کے باعث ‘سنگھم اگین’ اور ‘بھول بھلیاں 3’ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم میں ہندو مسلم تنازعہ کی عکاسی کرنے پر ‘سنگھم اگین’ پر پابندی عائد کی گئی ہے، جب کہ کارتک آریان کی ‘بھول بھلیاں’ کو ہم جنس پرستی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

Leave a reply