دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے، بشریٰ فتویٰ لے آئیں

0
170
دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے، بشریٰ فتویٰ لے آئیں

ہاٹ لائن نیوز : مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہنے کا فتویٰ حاصل کر لیا ہے۔

بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا، جس میں انہوں نے تمام لوگوں سے باضابطہ درخواست کی کہ وہ دانیہ کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہیں۔

بشریٰ اقبال کیجانب سے جاری کیے گئے پبلک نوٹس کے مطابق دانیہ کی موت کے وقت عامر لیاقت سے طلاق ہوگئی تھی اور اب ان کی شادی حکیم شہزاد سے ہوئی ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا کہ نادرا سسٹم میں دانیہ کی مرحوم عامر لیاقت سے شادی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، شواہدکی کمی اور فتوےکی بنیاد پر دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں کوئی حق رکھتی ہیں۔

Leave a reply