بجلی صارفین پر40 ارب روپےکا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

0
89

ہاٹ لائن نیوز : سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ہے، یہ اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا 29 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی، اضافے کی صورت میں تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ بجلی صارفین پر پڑے گا۔ قیمتوں میں اس اضافےکااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

Leave a reply